گوجرہ: 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، قتل کے الزام میں نوعمر کزن گرفتار | پاکستان

بچے کی لاش گذشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی—۔فائل فوٹو

گوجرہ: صوبہ پنجاب کےشہر گوجرہ کے نواحی گاؤں میں 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک نوعمر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کی لاش گذشتہ روز کھیتوں سے ملی تھی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق بچے سے زیادتی اور قتل کے الزام میں مقتول کے ایک 15 سالہ کزن  کو حراست میں لیا گیا ہے، جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بچے سے مبینہ زیادتی اور قتل کا نوٹس لے کر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

شہباز شریف نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Source link

The post گوجرہ: 8 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، قتل کے الزام میں نوعمر کزن گرفتار | پاکستان appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں