یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے عید سے قبل خوشخبری آگئی | کاروبار

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 7 ہزارمستقل ملازمین کو 1 بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ ملے گا— فوٹو: فائل

اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے عید سے قبل خوش خبری آگئی، ملازمین کو رمضان المبارک کا اعزازیہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 7 ہزارمستقل ملازمین کو 1 بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ ملے گا جبکہ 3500 کنٹریکٹ ملازمین کوبھی ایک بنیادی تنخواہ کے برابراعزازیہ ملے گا۔

کارپوریشن کے 3500 سے زائد ڈیلی ویجزملازمین کو 5 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Source link

The post یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کیلئے عید سے قبل خوشخبری آگئی | کاروبار appeared first on Savera.pk.



Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں