یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کر دی گئی

یکم اپریل سے پٹرول کی قیمت میں کمی کی سفارش کر دی گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم اپریل سے ردو بدل کا امکان ہے ۔اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 26 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی ہے۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 55 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 65 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے لیے سمری پٹرولیم ڈویژن اور وزارت خزانہ کو بھجوا دی ہے۔سفارش کی منظوری کے نتیجے میں پٹرول کی قیمت تقریباً 82 روپے ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی نہیں جائے گی البتہ 3 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اوگرا وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی منظوری کے بعد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں